ماحولیات کا عالمی دن: لاکھوں لوگ پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے کوشاں

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے خصوصی نظریے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت عالمی یوم ماحولیات کا یہ خصوصی دن 150 سے زیادہ ممالک میں منایا جا رہاہے، جب کہ اس کے علاوہ دیگر لاکھوں لوگ ذاتی حیثیت سے ’پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی ‘ سے بچاؤ کے لیے سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دُنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا آعادہ کریں۔

اس سال یوم ماحولیات  پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو شکست دینے کے خصوصی نظریے کے تحت منایا جا رہا ہے

شہباز شریف کا پہلا قدم، وزیراعظم ہاؤس میں پلاسٹک کے استعمال پر پاپندی کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان نے اپنی جانب سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ’وزیر اعظم ہاؤس‘ میں پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے پلاسٹک کے استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی سے فوری نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان پلاسٹک کے استعمال سے باہر نکلنے کے لیے اپنے عزم کا آعادہ کرتا ہےاور اس حوالے سے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیر اعظم شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک میں وسائل کے درست اور پائیدار استعمال کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔  حکومت نے متبادل کے طور پر ماحول دوست ذرائع اپنانے کو ترجیح دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بنائے گئے قوانین 2023 پر فعال طریقے سے کام ہو رہا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے بنائے گئے ضابطے اور ٹائم لائن پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں پلاسٹک کے ایک بار استعمال کی اجازت ہو گی جب کہ دوسرے مرحلے میں پلاسٹک کے ایک بارکے استعمال کو بھی کم کردیا جائے گا ۔

 یہ ضابطہ پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک اور ٹائم لائن فراہم کرے گا۔  جب کہ پورے دارلحکومت میں پلاسٹک کے ایک بار استعمال کو بھی کم کرنے اور اس پر پابندی لگانے کے منصوبے پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 2024 کے لیے مقرر کردہ اہداف کے مطابق پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی ہے اور اس کے لیے پاکستان عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم نے شہریوں، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف جنگ اور آنے والی نسلوں کے لیے کرہ ارض پر زندگی کی بقا کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی