حضرت محمد ﷺ نے معاشرے کو اپنے بہترین اخلاق کے ذریعے بدلا، سابق راہبہ، مصنفہ کیرن آرمسٹرانگ

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق راہبہ اور معروف مصنفہ کیرن آرمسٹرانگ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے معاشرے کو اپنے بہترین اخلاق کے ذریعے بدلا تھا، انہوں نے مسلمانوں کو عبادات سے زیادہ ایک نظریے اور اخلاق کا درس دیا۔

معروف عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کیرن آرمسٹرانگ نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ عبادات کے ساتھ ساتھ نظریے اور اخلاق کا درس دیا ہے، یاد رکھیے کہ نظریہ اور اخلاق آپ کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو بدل کے رکھ دیتا ہے۔

سابق راہبہ کیرن آرمسٹرانگ نے کہا کہ برسوں پہلے قرآن کی چند آیات نے مجھ پر ایسا اثر ڈالا کہ  میں نے اسلام میں دلچسپی لینا شروع کر دی، میں اسلام پر 3کتابیں لکھ چکی ہوں جن میں سے 2آخری نبی حضرت محمد ﷺ پر ہیں۔

’حضرت محمد ﷺ پر لکھی کتابیں پڑھ کر کئی افراد نے اسلام  کے پیغام کو سمجھنے کی کوشش کی۔‘

کیرن آرمسٹرانگ کو اسلام کی کئی خصوصیات نے متاثر کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ  حضرت محمد کی شخصیت کے علاوہ دن میں 5مرتبہ نماز اور اپنے اللہ کے حضور سجدہ کرنا انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔

’اسلام میں وہ کچھ ہے جو عیسائی مذہب میں بھی نہیں ہے۔‘

انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر کچھ نوجوانوں سے بات چیت کررہی تھی کہ اچانک ریڈیو پر قرآن کی تلاوت سنائی دی جس پر سارے نوجوان مسلمان خاموش ہو گئے اور سننے لگ گئے، مجھے اس بات نے بہت متاثر کیا۔

’جس کے بعد میں نے قرآن پڑھنا اور سمجھنا شروع  کیا اور میری زندگی بدل گئی۔‘

اسلام اور عسائیت میں فرق بیان کرتے ہوئے کیرن نے بتایا کہ اسلام کے علاوہ کوئی بھی مذہب سارے معاشرے کی اصلاح کے بارے میں نہیں سوچتا، باقی تمام مذاہب صرف اور صرف خود تک محدود رہنے کی تلقین کرتے ہیں جبکہ اسلام پورے معاشرے کی اصلاح کی بات کرتا ہے۔

اسلاموفوبیا پر بات کرتے ہوئے کیرن نے کہا کہ جب اسلام اپنے عروج پر تھا اس وقت یورپ کا نام ونشان بھی نہیں تھا، رومن ایمپائر کے ختم ہونے کے بعد مغربی یورپ بنا۔

’یورپین اپنی تعلیمات سے ہٹ کر اسلاموفوبیا جیسا غلط نظریہ رکھتے ہیں، انہیں علم ہی نہیں کہ اسلام ایک مکمل اور جامع مذہب ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد ﷺ کے بعد ابن العربی کی تعلیمات نے بھی مجھے بہت متاثر کیا ہے، ان کی متعدد کتابوں کو پڑھا ہے جس سے اسلام کی کافی ساری چیزوں کا مطالعہ کرنے میں آسانی ہوئی۔

کیرن آرمسٹرانگ ایک مشہور مذہبی مورخ ، مشرق اور مغرب میں سب سے زیادہ پڑھی جانے  والی مصنفہ ہیں۔ ان کی کتابوں کا 45 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

آرمسٹرانگ کو عصر حاضر میں مذہب کے سب سے ذہین محافظوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟