بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں سندھی زبان سے متعلق بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلوچی، سرائیکی اور پشتو زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار کی اس کم علمی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ صارفین نے اس بیان کو حقیقت کے برعکس قرار دیا۔
مہوش عزیز نامی صارف نے اداکار کی لا علمی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ سندھ میں سندھی زبان لازم ہے، ساتھ ہی انہوں نے نصیر الدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ براہ کرم آپ صرف اپنی فلموں کے بارے میں بات کریں اور ساتھ ہی ان کو پاکستان آنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ میں ان کو کراچی کے ہوائی اڈے پر مدعو کرنا چاہوں گی جہاں سندھی زبان سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔
Can someone tell him Sindh has Sindhi as a compulsory language? I’d also like to invite him to Karachi airport where there is more Sindhi being spoken than any other language including Urdu.
Honestly, tired of Bollywood actors trying to sound knowledgeable abt Pak. Stay in your… https://t.co/i20XKFC8Qa
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 6, 2023
اداکارہ منشا پاشا نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس رائے سے اختلاف رکھتی ہوں، میں قابل ِ فخر سندھی ہوں جو اپنے گھر میں بھی سندھی زبان بولتی ہوں۔
As a proud Sindhi who speaks the language within her household, I beg to differ. https://t.co/6XXWaUXRtv
— Mansha Pasha (@manshapasha) June 6, 2023
ایک صارف نے اداکار کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سندھ کا دورہ کریں اور خود پاکستان آ کر سندھ زبان بولنے والوں کو دیکھ لیں۔
It's wrong sir, Please visit Sindh, you will see people who speak Sindhi. https://t.co/OqrrQQRS14
— Indus Watch (@kavishankar777) June 6, 2023
نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سواتی شرما نامی صارف نے اداکار کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ صاحب بالی ووڈ کے سب سے بڑے دانشور ہیں۔
https://twitter.com/swati_gs/status/1665977132106022912?s=20
ایک صارف لکھتے ہیں کہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ایک چیز پر مہارت رکھنے والا شخص ہر چیز پر مہارت رکھتا ہے، اور اس سے بھی برا تب ہوتا ہے جب اس سے ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو اس کی مہارت سے بالاتر ہوتے ہیں۔
The problem is when we assume that a person with expertise over one thing has expertise over everything. Worse is when they are asked questions that go beyond their expertise. https://t.co/yQjZll8y4q
— Sunanda Vashisht (@sunandavashisht) June 6, 2023
ایک صارف نے نصیر الدین شاہ کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ لاہوری اشرافیہ کے ساتھ گھومتے ہوں تو ایسا ہوتا ہے۔
this is what happens when you only hang out with lahori elite https://t.co/Aa56uyAVPy
— tarbooza kharbooz (@nakaamrade) June 6, 2023