ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل پر جے آئی ٹی بنائی جائے، ڈی آئی جی کوئٹہ

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی کوئٹہ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے تحریری طور پر استدعا کریں گے کہ اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے سی سی پی او آفس میں ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزق شر ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تاہم کیس کی تحقیقات تمام زاویوں سے کررہے ہیں۔

’ہم تحریری طور پر حکومت کو کہیں گے کہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے جس میں تمام اداروں کے افراد شامل ہوں۔‘

ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے کہا کہ شہر میں واقع اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی ہوئی تھی جس میں ملزمان نیا اور جدید اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ تاہم واقع کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے اور سی آئی اے پولیس جدید طریقے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

اظفر مہیسر نے کہا کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں یہی ڈر تھا کہ چوری شدہ اسلحہ کسی دہشتگردی یا تخریب کاری میں استعمال نہ ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر کارروائی کی گئی تھی، واقع میں ملوث 3 ملزمان اور تمام اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ماسٹر مائنڈ سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ ایک دوسری کامیاب کارrوائی بھی منشیات کے خلاف کی گئی ہے۔ نواحی علاقے میں ایک منشیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے منشیات تیار کی جارہی تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ فیکٹری میں روزانہ کی بنیاد پر کئی کلو گرام آئس اور منشیات تیار کی جارہی تھیں۔ منشیات فیکٹری سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ