اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
چیف کمشنر کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کو کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال اب اطمینان بخش ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا تھا۔