پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں نیا کیا ہے ؟

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن تیرہ فروری سے رنگ جمائے گا ۔ نجم سیٹھی نے دوبارہ پاکستان کرکٹ کی کمان سنبھالی ہے، جنہوں نے پی ایس ایل کا بیج بویا تھا اور آج پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کئی چیزیں ایسی ہونے جا رہی ہیں جو شائقین کرکٹ پہلی بار دیکھیں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھ برس میں پہلی بار لیگ کا آغاز ملتان سے ہو گا ، نجم سیٹھی کہتے ہیں افتتاحی تقریب دنیا کو حیران کردے گی۔


پہلی بار تمام ٹیمیں بطور سابق چیمپئز میدان میں اتریں گی، لاہور قلندرز نے گزشتہ برس شاہین کی کپتانی میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا تھا ۔

گزشتہ چھ سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اس بار پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ سیزن بابراعظم کی کپتانی کا کڑا امتحان ہوگا۔ اگر بابر ناکام رہے تو انہیں ایک یا دو فارمیٹ کی کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

عماد وسیم کنگز کو دوبارہ لیڈ کریں گے، ان ہی کی قیادت میں کراچی کنگز پانچویں ایڈیشن کی چیمپئن بنی۔ دیگر کرکٹرز جیسا کہ عامر، شرجیل، قومی ٹیم میں واپسی کو ٹارگٹ بنائے بیٹھے ہیں، لیگ ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم اور واپسی کا نادر موقع ہے ۔

پی ایس ایل میں بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑی اس بار لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے جس میں کامران اکمل، محمد حفیظ اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ پلیئر ڈرافٹ کے بعد سپلیمنٹری ڈرافٹ میں بھی کسی فرنچائز نے ان کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں کون فاتح ہوگا شائقین کرکٹ 19 مارچ کو جان جائیں گے ۔ لیکن تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت