فیکٹ چیک: بیپر جوائے طوفان کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ بند کر دیا گیا ہے؟

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرہ ہند میں سمندری طوفان بیپر جوائے پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی ان مقامات میں شامل ہے جو طوفان کے نشانے پر بتائے جا رہے ہیں۔

پاکستانی فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکنے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان جوں جوں ساحلی علاقوں کے قریب آ رہا ہے درست اور غلط معلومات عام ہونے کا سلسلہ بھی اتنا ہی تیز ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ایک اطلاع یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بیپر جوائے طوفان کی وجہ سے کراچی ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق سمندری طوفان کے حوالے سے کراچی ائرپورٹ بندش کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کی صورت میں ائیرپورٹس پر طے شدہ ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ائیرپورٹس پر ہوا کی رفتار اور موسم کے حوالے سے پائلٹس کو مسلسل با خبر رکھا جانا معمول کی بات ہے۔

بدھ کو جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں پائلٹس زمینی و مووسمی حقائق دیکھتے ہوئے ٹیک آف یا لینڈنگ کے لئے قریبی موزوں منزل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اس حوالے سے ائیرلائنز اور پائلٹس کو پہلے ہی احتیاط برتنے کا نوٹم (عندیہ) جاری کرچکی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق خراب موسم میں ائرلائنز کی جانب سے شیڈولز میں خلل پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح