وزیراعلٰی بلوچستان کا اپنوں پہ کرم اور غیروں پر ستم

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق کے بعد بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 16 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کا کل حجم 550 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، جس میں تعلیم، صحت اور امن و امان کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

متوقع طورپربلوچستان حکومت بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔ تاہم بجٹ پیش ہونے سے قبل ہی وزیر اعلی بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو نے اپنی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کابینہ کی منظوری سے وزیراعلی ہاؤس اورسیکریٹریٹ کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت نے وزیراعلٰی ہاؤس اور وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں وزیراعلٰی ہاؤس الاؤنس کے نام پر 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، تاہم طویل چھٹی یا ٹرانسفر ہونیوالے ملازمین اسپیشل الاونس کے حقدار نہیں ہوں گے۔

اس اعلان سے جہاں وزیراعلی ہاؤس کے ملازمین کی چاندی ہو گئی ہے وہیں دوسری جانب مختلف جامعات کے ملازمین اس فیصلہ سے نالاں نظر آتے ہیں۔ صوبے میں اس وقت بیشتر جامعات شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں قائم بیوٹمز یونیورسٹی کے ملازمین کو رواں ماہ تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

صوبے میں قائم سرکاری جامعات کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے وزیراعلٰی بلوچستان نے بیوٹمز، یونیورسٹی آف تربت، سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر عملے کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے خصوصی 55 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بیل آؤٹ پیکیج جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ان جامعات کے ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

صوبے کی جامعات گزشتہ دو سال سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق جامعات کی مالی مشکلات کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے سالانہ 25 کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے۔

تاہم بلوچستان حکومت نے صوبہ کی جامعات کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو 55 کروڑ کا لولی پاپ دے دیا ہے جب کہ دوسری جانب سی ایم ہاؤس و سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو بادشاہی نظام کے تحت خصوصی طور پر نوازا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت