وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آزربائیجان، دوطرفہ تعلقات کا اک نیا باب
پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات، مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ pic.twitter.com/GFDrhKRjde— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 14, 2023
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
آذربائیجان میں وزیرِاعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزرا کے وفد کی ملاقات بھی ہو گی۔