متحدہ عرب امارات : پاکستانی سفارت خانے میں یوم یک جہتی کشمیر کی تقریب

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب ہوئی جس میں شرکا نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمیز اور دیگر مقرررین نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین مظالم کو اجاگر گیا۔

تقریب میں کشمیریوں اور مقامی لوگوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وہاں موجود شرکا کو انڈین مظالم پر نئی ویڈیو دکھائی گی اور شرکاء نے بھارتی مظالم کو دکھانے والی تصویری گیلری کا دورہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے بھی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے،صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp