شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے مائع قدرتی گیس ( ایل این جی) خریدنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے اختلافات کیا اور اسی کو بنیاد بنا کر وہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ذریعے آذربائیجان سے لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) خریدنے کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے اعتراض میں مؤقف اختیار کیا کہ آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں اس پر پاکستان پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کے مؤقف کی مخالفت کی اور سمری تیار کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کا دورہ کیا اور وہاں حکومت کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا تھاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنےمیں بھرپور تعاون کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید جاپانی رکشا پاکستانی کی سڑکوں پر، خصوصیات کیا ہیں؟

بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی