عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ امریکا اور یورپین ممالک میں موٹاپا زیادہ پایا جاتا ہے، لیکن ایک سروے کے مطابق امریکا سے بھی چند قدم آگے کویت میں موٹاپے کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔
ورلڈ اپڈیٹس نامی ادارے نے ایک سروے کے بعد موٹاپے سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کی جس کے مطابق کویت میں 37.9 فیصد کی شرح کے ساتھ سب سے زیادہ موٹے لوگ پائے جاتے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر امریکا کا ہے جہاں موٹے لوگوں کی شرح 36.3 فیصد ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر سعودی عرب آتا ہے جہاں 35.5 فیصد موٹے لوگ پائے جاتے ہیں۔
چوتھے نمبر پر لیبیا جہاں 35.1 فیصد، پانچویں پر اردن جہاں 35.5 فیصد، ترکیہ چھٹے نمبر پر جس کی شرح 32.1 فیصد اور ساتویں پر مصر ہے جہاں موٹاپے سے متاثرہ لوگوں کی شرح 32 فیصد ہے۔
سروے کے مطابق لیبنان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے جہاں 32 فیصد موٹے لوگ رہتے ہیں، اس کے بعد نویں پر متحدہ عرب امارات کا نمبر آتا ہے جہاں 31.7 فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
دسویں پر نیوزی لینڈ 31.6 فیصد، اور گیارہویں پر آسٹریلیا 30 فیصد کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔
سروے کے مطابق مالدیوز جس میں موٹے لوگوں کے رہنے کی شرح باقی ممالک کے مقابلے میں بہت کم صرف 8 فیصد ہے، بارہویں نمبر پر آتا ہے، اسی طرح کینیا 7 فیصد کے ساتھ تیرہویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان جہاں صرف 6 فیصد موٹے لوگ پائے جاتے ہیں دنیا میں چودہویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت صرف 4 فیصد کی شرح کے ساتھ پندرہویں نمبر پر موٹاپے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پایا جاتا ہے۔