دہشت گردی کے خلاف کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، درہ آدم خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف  ظفری اپنے گروپ سمیت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 16 اور17 جون کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نے انتہائی جامع منصوبہ بندی کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر خان عرف ظفری ولد غلام صدیق کو درہ آدم خیل میں 2 دیگر دہشت گردوں حسن خان ولد محمد عمران (ساکن بازی خیل، درہ آدم خیل) اور انس عرف علی (ساکن ننگرہار افغانستان) سمیت منطقی انجام کو پہنچا دیا۔

ہلاک دہشت گرد ظفر عرف ظفری درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی تھا اور 22 مئی 2023 کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور پہنچا تھا۔ ظفری تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا سابق ممبر بھی رہا اور پاکستان میں 26 بڑے حملوں میں ملوث تھا۔

کمانڈر ظفری سیکیورٹی فورسز، کوئلے کے ٹھیکیداروں، تاجروں اور بااثر افراد کے خلاف درجنوں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا اور اب تک بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی مد میں 10 کروڑ سے زیادہ کی رقم بھی ہتھیا چکا تھا۔

ہلاک دہشت گرد حسن خان گھات لگانے اور پُرتششدد حملوں کا ماہر تھا، 2019 سے 2021 تک تحریک طالبان افغانستان کا حصہ رہا اور متعدد بار افغانستان کے صوبہ ننگر ہار جاتا آتا رہا تھا۔ دہشت گرد حسن خان 2022 میں طارق گیدڑ گروپ میں شامل ہوا تھا۔

ہلاک دہشت گرد انس عرف علی 2018 سے ماہر نشانہ باز کی حیثیت سے ضلع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں  سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مقامی لوگ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں جس سے دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی اور مقامی آبادی کے ردّ کیے جانے پر اپنے مرے ہُوئے دہشت گردوں کی حُفیہ تدفین پر مجبور ہیں۔

ہلاک مطلوب دہشت گردوں کے خاتمے سے کوئلے کے کان کنوں اور کاروباری برادری سمیت علاقے کے عام لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ملک کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کی مسلسل کوششیں جاری رکھیں گی۔

انٹیلیجینس ایجنسیز اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کے لیے ملک کے اندر اور باہر زمین تنگ ہونے لگی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی