کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کے ساتھ بد سلوکی، پرواز بھی چھوٹ گئی

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اے ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے مسافر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

واقعہ کراچی ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پیش آیا جہاں ایک پرواز کے ذریعے روانہ ہونے والے مسافر کے سامان سے مچھلی اور جھینگے برآمد ہوئے۔

اے ایس ایف کے اہلکاروں نے ’سی فوڈ‘ کی مقدار زیادہ ہونے پر بازپُرس کی اور معاملہ تلخ کلامی تک جاپہنچا جبکہ اسی بحث مباحثے کے دوران مسافر کی پرواز بھی چھوٹ گئی۔

بعدازاں کسٹم حکام نے مسافر کو بٹھا لیا اور 8 ہزار روپے جرمانے کے بعد خلاصی ہوئی۔

واضح رہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے رویے کا تذکرہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا

ویڈیو

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک