سعودی خواتین پہلی مرتبہ حرمین ٹرین چلانے لگیں

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کا آغاز کردیا۔
سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ریلوے ’سار’ نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے۔ دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ٹرین چلانے کےلیے ان کا خواب پورا ہوگیا۔

ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خاتون سارۃ الشھری نے کہا ہے کہ ’مجھے اور میری ساتھیوں کو مشرق وسطی میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے جس پر فخر ہے‘۔
ٹریننگ مکمل کرنے والی ایک اور سعودی خاتون نورۃ ھشام ٹرین کا کہنا ہے کہ’ یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے‘۔

سعودی خاتون ڈرائیورشجن المرسی نے کہا کہ’ ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے۔ میں ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی‘۔

بشائرالغامدی نے بتایا کہ ’حرمین ایکسپریس چلانے کی فرضی ٹریننگ اس انداز سے دی گئی جس طرح ہم حقیقی انداز میں ٹرین چلا رہے ہوں‘۔

ٹرین ڈرائیوراور ٹرینر مھند شاکر ملاح نے کہا کہ ’حرمین ایکسپریس چلانے کی ٹریننگ دیتے وقت انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ امن و سلامتی کے معیار کی پابندی کی جائے۔ ہراسٹیشن تک ٹرین کسی تاخیراورحادثے کے بغیر پہنچے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹریننگ دیتے ہوئے ان تمام باتوں کا پورا خیال رکھا جاتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل