پولیس کا پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر دوسرا چھاپہ

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے پیر کی شب گجرات میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ مارا کر انکے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔  پولیس اہلکار سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس کا کچھ دیر محاصرہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کی تصدیق کی ہے جبکہ انکے صاحبزادے مونس الہٰی نے گھر کے باہر پولیس پہنچنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے؟ دوبارہ سوچ لیں۔

 

اس سے قبل یکم فروری کو بھی پولیس نے پرویز الٰہی کی گجرات میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں مرتبہ پرویز الہٰی یا انکے  انکے اہل خانہ میں سے کوئی بھی فرد رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ وجاہت حسین اور انکے بیٹے موسٰی الہی کی گرفتاری کیلئے مارا گیا تھا۔ جن کیخلاف دو مقدمات گجرات کے تھانہ ککرالی اور کڑیانوالہ میں درج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پرویز الہی کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران جہاں کئی کاغذات اور فائلیں اپنے قبضہ میں لی ہیں وہیں دو ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا