پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ایک خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 فوجی اور ایک 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا ہے جب کہ حملے میں 14 شہری زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
بدھ کو بم دھماکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قصبے میران شاہ میں ہوا جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے اور عسکریت پسند پاکستانی طالبان گروپ کا سابقہ گڑھ بھی مانا جاتا ہے۔
ایک پولیس اہلکار راشد خان کے مطابق اس حملے میں کم از کم 14 شہری اور کچھ فوجی جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز خود کش بمبار کے ہینڈلرز کی تلاش میں علاقے کی تلاشی لے رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم 2 فوجی اور ایک 10 سالہ بچہ محمد قاسم شہید ہوا ہے۔ تاہم افواج پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔