دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کی تو انہیں جواب میں کیا سننے کو ملا؟

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو جب شادی کے بندھن میں بندھے تو دلیپ کمار کی عمر 44 سال تھی جبکہ سائرہ بانو 22 سال کی تھیں۔ سائرہ بانو کو دلیپ سے تب سے محبت تھی جب وہ 12 سال کی تھی۔ دلیپ کمار نے سائرہ بانو کی 22 ویں سالگرہ کی تقریب میں انہیں دیکھا تو انہیں سائرہ بانو سے پیار ہو گیا، تب انہوں نے جانا کہ یہی وہ عورت ہے جو ان کے لیے بنی ہے۔

دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کرنے کا منظر اپنی آپ بیتی ’سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں بیان کیا ہے۔

دلیپ کمار لکھتے ہیں کہ ’جب میں اپنی کار سے اتر کر خوبصورت باغ میں داخل ہوا جو گھر کی طرف جاتا ہے، میری نظر سائرہ پر پڑی جو اپنے نئے گھر کے جھنڈ میں کھڑی ایک بروکیڈ ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ میں حیران رہ گیا، کیونکہ اب سائرہ وہ نوجوان لڑکی نہیں رہی تھی، جس کے ساتھ میں نے جان بوجھ کر کام کرنے سے گریز کیا تھا، مجھے لگتا تھا کہ وہ میری ہیروئن بننے کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ وہ بہت کم عمر ہے۔‘

’ جب میں نے سائرہ کو دیکھا تو وہ واقعی مکمل عورت بن چکی تھی۔ وہ حقیقت میں میرے وہم و گمان سے کہیں زیادہ خوبصورت نظر آرہی تھی میں نے آگے بڑھ کر اس سے ہاتھ ملایا اور  پھر وقت ہمارے لیے ٹھہر سا گیا۔‘

تھوڑی دیر بعد ہی دلیپ نے شادی کی پیشکش کی۔ جب وہ سائرہ کی زبان سے ’ ہاں‘ کہنے کی توقع کر رہے تھے، سائرہ بانو نے ایک عجیب سا جواب دیا جس سے وہ چونک گئے۔

دلیپ کمار نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ کچھ وقت گزارنے کے لیے ایک سی لاؤنج میں ملے تھے، بدقسمتی سے لاؤنج میں بھی مجھے ایک خاتون دوست نے باربار فون کیا، جس کے ساتھ میں نے مہینوں پہلے رشتہ توڑ دیا تھا۔ میں بہت ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔‘

گھر جاتے ہوئے دلیپ نے گاڑی سمندر کے کنارے کھڑی کی اور جب دلیپ نے سوال کیا تو انہوں نے ایک لمحہ خاموشی اختیار کی۔

دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے کہا کہ ‘سائرہ! تم اس قسم کی لڑکی نہیں ہو جس کے ساتھ میں محض گھومنا چاہتا ہوں، میں تم سے شادی کرنا چاہوں گا، کیا تم میری بیوی بنو گی؟ دلیپ کمار  کے ساتھ ہی ساتھ سائرہ  کو بھی ان فون کالوں پر غصہ آیا تھا جو سارا دن آ رہی تھیں اس لیے اس کا جواب خوش کن نہیں تھا۔

سائرہ نے مجھے جواب دینے کے لیے تیزی سے مڑ کر دیکھا اور کہا ’اور تم نے کتنی لڑکیوں سے یہ بات کہی ہے؟’‘

‘ عام طور پر، میں ایسی بات سن کر غصے میں آ جاتا تھا، لیکن اس کے بجائے اس کی سادگی سے متاثر ہو کر، میں نے سوچا کہ یہ پیاری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ میری بیوی بنے۔‘

دلیپ کمار نے مزید لکھا ہے کہ ’میں اپنے اندر کی گہرائیوں سے جانتا تھا کہ مجھے وہ عورت مل گئی ہے جس کے ساتھ میں اپنی زندگی، اپنے دکھ اور خوشیاں بانٹنا چاہتا ہوں۔

پھر اس نے مسکرا کر، اپنی نگاہوں میں مجھے جکڑ لیا، ہم آہستہ آہستہ نیپین سی روڈ کی طرف اس کی ماں کے سی بیلے فلیٹ کی طرف چل پڑے۔ میں نے کہا کہ میں نسیم آپا، اماں جی اور سلطان اور ان کی بیوی راحت بیگ کی رضامندی چاہتا ہوں۔ پھر میں نے ان سے سائرہ بانو کا ہاتھ مانگا۔‘

دلیپ کمار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایک نجومی نے 1955 میں ان کی بیوی کے بارے میں پیشین گوئیاں کی تھیں۔ اس وقت انہیں یقین نہیں آیا تھا لیکن سائرہ سے محبت کرنے اور اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد انہیں وہ سب کچھ یاد آیا۔

دلیپ کمار لکھتے ہیں کہ ’کوئمبٹور میں ان کی ملاقات ایک نجومی سے ہوئی جو اپنی پیشین گوئیوں کے لیے مشہور تھا۔ اس نجومی نے مجھے واضح طور پر کہا تھا کہ میں دیر سے شادی کروں گا 40سال کی عمر کے بعد۔ اور میری دلہن میری عمر سے آدھی عمر کی لڑکی ہو گی، چاند کی طرح حسین اور خوبصورت ہوگی، وہ مجھے اپنی پلکوں پر بٹھائے گی اور وہ  مجھ سے بے غرض محبت اور عبادت کرے گی۔‘

’اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ وہ اسی پیشے سے ہوگی۔ اس پر میں نے واضح طور پر تبصرہ کیا ‘کبھی نہیں! میں اپنے پیشہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا۔‘ نجومی نے بے دلی میں جواب میں کہا کہ شادی کے فوراً بعد وہ تمہارے ’کرموں‘ کی وجہ سے  ایک طویل بیماری میں مبتلا ہوجائے گی اور مرتے مرتے بچے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟