وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا چین او سی پیک کے حوالے سے بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یہ بات کہ ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا حیران کن اور توہین آمیز ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے۔
احسن اقبال کے چین اور سی پیک کے حوالے سے بیان پر رد عمل میں شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے پی ٹی آئی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے، کئی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔ فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زونز کو آپریشنل کیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی جو زیر تعمیر ہے۔
The statement made by Ahsan Iqbal with respect to China/CPEC is unfortunate & irresponsible. The insinuation that our iron brother would interfere in our domestic affairs is baffling and insulting.
With @PTIofficial, there has always been strong consensus on taking CPEC…
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 9, 2023
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت ان تین نئے مشترکہ ورکنگ گروپس پر بات چیت کی اور سی پیک کے فیز 2 میں شامل کیا۔ زیرتعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کیے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے اور ٹرانسمیشن پراجیکٹ شامل کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی وے کے مزید کئی کلو میٹرز کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت میں مکمل ہوئی، مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی اور کام میں تیزی آئی، گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دے کر آپریشنل کیا گیا۔