نکاح پر نکاح قانونی جرم ہے جس پر 7 سال کی سزا ہو سکتی ہے

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شرعی اور قانونی طور پر نکاح پر نکاح کرنا قانونی جرم ہے جسکی سزا کم سے کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 7 سال ہو سکتی ہے، اس جرم میں ملوث لڑکا اور لڑکی سمیت نکاح خواں اور گواہان سب کو سزا ہو سکتی ہے۔

کراچی کے علاقے محمود آباد سے شادی شدہ خاتون کے اغواء کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اغوا ہونے والی فاطمہ نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی ہے، اس حوالے سے اس نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے یہاں موجود ہوں۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں موقف اپنایا کہ لڑکی کو کراچی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ لڑکی نے نکاح پر نکاح کیا ہے۔ جس پرعدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو 20 اگست تک لڑکی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل اور قانونی ماہر لیاقت گبول نے وی نیوز کو بتایا کہ نکاح پر نکاح کرنا شرعی اور قانونی جرم ہے جس کی سزا کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ 7 سال ہوسکتی ہے اور اس جرم میں شریک لڑکا لڑکی سمیت نکاح خواں اور گواہ سب کو سزا ہو سکتی ہے۔

درخواست گزار خالد نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ 9 مئی کو ڈیفنس گارڈن فیز 1 ٹیوشن پڑھانے گیا تھا، رات کو دس بجے گھر واپس آیا تو میری بیوی فاطمہ گھر پرموجود نہیں تھی، معلومات کی تو پتہ چلا کہ میری اہلیہ کو عامر نامی شخص نے اغوا کیا ہے، لحاظہ عدالت سے استدعا ہے کہ فاطمہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘