9 مئی جلاؤ گھیراؤ: ملک واجد اور ارباب وسیم کی درخواستِ ضمانت خارج، کمرہ عدالت سے گرفتار

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اور ارباب وسیم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی ) کے جج ڈاکٹر عامر نذیر نے عبوی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے اور دونوں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اور ارباب وسیم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘