مقدسات کی حرمت، پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس کا احترام سب پر لازم ہے۔

جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں جو ضابطہ اخلاق دیا گیا ہے اس پر تمام علما آپس میں مشاورت کررہے ہیں۔ سویڈن میں قرآن پاک کے بعد انجیل اور تورات کو جلانے کی اجازت مانگی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جو شخص آسمانی کتابوں اور نبیوں پر ایمان نہ لائے اس کا دین مکمل نہیں ہو سکتا۔ مسلمان کی یہ شان ہے کہ ان کتابوں پر ایمان لائے ۔آج مدرسہ مسجد کے اندر سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قران، انجیل تورات سمیت تمام کتابوں کا احترام لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ کا قرآن مقدس ہے اسی طرح دیگر آسمانی کتب بھی مقدس ہیں لہٰذا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ مقدسات کی حرمت کا قانون بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مل کر جوقرار دار منظور کروائی ہے اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کی جانب سے اعلان کررہا ہوں کہ قرآن، تورات، انجیل سمیت دیگر کتابوں پر یقین ہے جو ان کی بے حرمتی کرے گا گناہ گار اور سزا کا حقدار ہوگا۔

اس موقع پر پادری ایمنل کھوکھر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بے دین لوگ ہیں۔ ان کے اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘