پی ایس ایل کی تقریب رونمائی، لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے مطالبات پیش کر دیے

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان نے پی ایس ایل کی ملتان میں ہونے والی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے وی وی آئی پی پاسز مانگ لیے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے منیجر کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان پی ایس ایل کی اوپننگ تقریب میں فیملی ممبران کے ہمراہ شریک ہونا چاہتے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ معزز ججز پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی تقریب راہنمائی میں شریک ہونے کے لے 30 وی وی آئی پی پاسز جاری کیے جائیں اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے 20 وی وی آئی پی پاسز جاری کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp