پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب91 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئےہیں۔  بینک کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق اس کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں برس 3 فروری تک ملکی زر مبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث 17 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 3فروری 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp