وفاقی وزیر شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے ریجنل ہیڈ نکول کلنگن کی اہم ملاقات

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن اور قائم مقام ڈائریکٹر برائے یورپ اور وسطی ایشیا محترمہ نکول کلنگن نے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران محترمہ کلنگن کو پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور مالی امداد فراہم کر کے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو میں وفاقی وزیر محترمہ شازیہ مری نے کہا کہ نوجوانوں کی مالی مدد کے ذریعے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے معاشی و سماجی ترقی کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کرنے سے ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کو فروغ ملا ہے۔

وفاقی وزیر نے محترمہ کلنگن کو بی آئی ایس پی کی 15 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

وفاقی وزیر محترمہ شازیہ مری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے (ایس ڈی جی ایس) کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم سے خطاب بھی کیا، انہوں نے اپنے خطاب صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp