گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 30، بابر اعظم 24، شان مسعود 7 اور نعمان علی صفر پر آؤٹ ہوئے، امام الحق 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آغاز سلمان 6رنز بنا سکے۔
میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 312 اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت 461رنز اسکور کیے اور سری لنکا پر 149 اسکور کی برتری حاصل کی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار 208 رنز بنائے جبکہ آغا سلمان نے 83رنز بنائے۔