اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم نے سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے زراعت، لائیوسٹاک، معدنیات، کان کنی، ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک کو راغب کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ‘اقتصادی بحالی کے منصوبے’ کے افتتاح اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے قیام کے سلسلے میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس کی صدارت وزیر اعظم پاکستان نے کی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کے کام، سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے علاوہ سرمایہ کاروں تک رسائی سے متعلق تیار کی گئی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپیکس کمیٹی نے ’ایس آئی ایف سی ‘ کی حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے وزارتوں کی طرف سے پیش کیے گئے مختلف منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

آخر میں نتیجہ خیز بحث اور اتفاق رائے کے بعد وزیر اعظم نے زراعت، لائیوسٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے منصوبوں کی منظوری دی اور ان منصوبوں کو شروع کرنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو بلا کسی رکاوٹ سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی