ترکیہ: پاک فوج کی ٹیموں نے 5 مزید افراد کو زندہ بچالیا

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 5 مزید افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 41 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کا ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ صوبے ادیامان میں 17مقامات پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ جہاں پاک فوج نے ملبے تلے دبے 4 زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

پاکستان آرمی کے ماہرین گزشتہ بہتر گھنٹوں سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں زلزلہ کے فوراً بعد اپنے ترک بھائی بہنوں کی مدد کے لیے امدادی سامان سمیت سب سے پہلے ترکیہ پہنچی تھی۔

ترک عوام پاک فوج کی خدمات کے معترف نظر آتے ہیں۔ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی 1122 ریسکیو ٹیم نے بھی مختلف ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیتے ہوئے گزشتہ 82 گھنٹوں کے دوران ملبے میں دبے 3 افراد کو زندہ نکال لیا۔

ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے 18 ہزار 342 جبکہ شام میں 3 ہزار 377 اموات ہو چکی ہیں۔

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے۔ حاطے میں 90 گھنٹوں بعد 10 روزہ نومولود اور اس کی ماں کو ریسیکو کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp