ریاست بہاولپور کی ابتدا 1727 میں ہوئی اور اس کے 2 ادوار ہیں۔ 1727 سے 1866 تک پہلا دور ہے جس میں 9 نواب گزرے ہیں۔ دوسرا دور 1866 سے 3 اکتوبر 1947 تک کا ہے جس کے بعد یہ پاکستان میں شامل ہونے والی پہلی ریاست قرار پائی تھی۔
اس ریاست کے نوابین نے پیلیکن (حواصیل) کو قومی پرندہ اور قومی شناخت قرار دیا تھا۔ ریاست کے سرکاری نشان میں بھی اس پرندے کو نمایاں جگہ دی گئی تھی۔ اس کی بنیادی وجہ اس پرندے کا جذبہ قربانی اور اپنی اولاد سے بے پناہ محبت تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ جس طرح قحط اور مشکل وقت میں پیلیکن دیگر چرند پرند کی طرح اپنے بچوں کو نظرانداز کرنے کے بجائے انہیں اپنا گوشت اور خون کھلا پلا کر پالتا ہے، اسی طرح ریاست بہاولپور کے حکمران بھی مشکل وقت میں رعایا کے لیے اپنا خون دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
ان نوابین اور ان کے تعمیر کردہ محلات کے بارے میں مزید جانیں صہیب گرمانی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔