بلوچستان ہائیکورٹ: آئین غداری کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئین غداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالت نے عمران خان کو کوریئر کے ذریعے دوبارہ نوٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آئین غداری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رؤف عطاء ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو ان کی رہائش گاہ پر پیشی کا نوٹس بجھوایا گیا ہے جس پر ان کی جانب سے نوٹس کی تعمیل نہیں ہو رہی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو پیشی کا نوٹس کوریئر کے ذریعے تعمیل کروا کر اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2ہفتے کے لیے موخر کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر آر ٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے وکیل عبدالرزاق شر نے درخواست دائرکی تھی جنہیں بعد ازاں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp