معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نجف اشرف میں،باحجاب تصاویر شیئر کروا دیں

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمنیٰ زیدی اس وقت پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بیک ٹو بیک ہٹ ڈرامے دیے ہیں اور اب وہ فلم ’نایاب‘ میں اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں، جس میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کو ہمایوں سعید کے مرکزی کردار کے حامل ڈرامے ’جنٹلمین‘ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وہ یقینی طور پر اپنے کیریئر کی بلندیوں پر ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب وہ بظاہر شوبز انڈسٹری میں بھرپور مصروف نظر آ رہی ہیں انہوں نے کچھ وقت کے لیے خود انڈسٹری کی چکا چوند سے دور رکھنے کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ زیارت کے لیے نجف اشرف (عراق) کا روحانی سفر اختیار کیا ہے۔

یمنیٰ زیدی نجف میں ایک خوبصورت وقت گزار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے سفر کے جو یادگار لمحات شیئر کیے ہیں وہ دل کو چھو لینے والے ہیں۔

نجف اشرف میں زیارات پر حاضری کے لیے یمنیٰ زیدی نے روایتی چادر اور حجاب پہن رکھا ہے جس میں وہ خاصی بھلی معلوم ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں

یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان میں اسکلز سینٹرز کا قیام، روزگار کے نئے امکانات

’مجھ پر جھوٹا کیس عائد کیا گیا‘، گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا

امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟

اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی