ریکوڈک منصوبے سے خوشحال ہوگا بلوچستان۔ ریکوڈک کان کی عمر 40 سال ہوگی۔ اعلیٰ معیار کا تانبا اور سونا نکلے گا۔ ساڑھے 7 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گی۔ توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوگی۔ صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
بلوچستان حکومت کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی تنظیم نو کا کام دسمبر 2022 میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ جو اسے بین الاقوامی معیار کا طویل المدتی منصوبہ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ بیرک گولڈ کے تانبہ نکالنے کے پورٹ فولیو میں نمایاں اضافے ہوگا۔
بیرک گولڈ اس وقت پراجیکٹ 2010 کی فزیبلٹی رپورٹ اور 2011 کی پراجیکٹ میں توسیع کی فزیبلٹی رپورٹ کو اپڈیٹ کر رہا ہے جو کہ 2024 تک مکمل ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
2028 تک باقاعدہ کان کنی کے آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ریکوڈک کان سے سالانہ 80 ملین ٹن خام دھات کی پراسیسنگ کی جا سکے گی۔ منصوبے سے مقامی معیشت کو فروغ اور کان میں صوبائی شراکت داری کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا جس سے بلوچستان کو کسی بھی قسم کی مالیاتی سرمایہ کاری کیے بغیر 35 فیصد منافع کی شرح، رائلٹی اور دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔