بلوچستان میں نوکریاں پبلک سروس کمیشن کے حوالے

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میرعبدلقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے انکی صوبائی حکومت نے صوبہ کی تمام نوکریاں پبلک سروس کمیشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔5 گریڈ سے اوپر تمام بھرتیاں اب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوں گی۔

وزیر اعلی بلوچستان کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ ہے جس سے بہت سے ارکان بلوچستان اسمبلی ناراض ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن میں بہترین کاکردگی دکھانے والوں کو تعینات کیا جائے گا۔ کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔

میرعبدلقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پورے کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔ بلوچستان سے اچھے اساتذہ نہ ملے تو دوسرے صوبوں سے بھی اساتذہ بھرتی کریں گے۔

وزیراعلی بلوچستان کے مطابق یونیورسٹی کی سطح پر بھی مقامی پروفیسرز دستیاب ہوئے تو ٹھیک ہے ورنہ غیر مقامی پروفیسرز کو بلوچستان لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp