مشکل گھڑی میں قوم امید کا دامن تھامے رکھے، آرمی چیف سید عاصم منیر

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہاکہ قوم اس مشکل گھڑی میں امید کا دامن تھامے رکھے، پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا اوراگر ہمارا یہ مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور اسکی وسعتیں ہماری منتظر ہوں گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کو یقینی بنایا ہے جو تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف سید عاصم منیرکا کہنا تھاکہ ذرا اپنے ملک پر نظر ڈالیں، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے، ہمیں اس سے مستفید ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔ جیساکہ سورہ رحمان میں اللہ رب العزت نے فرمایا کہ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔

آرمی چیف نے خطاب کے دوران قرانی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔‘

آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو اور سعودی مائننگ منسٹر انجینئیر خالد بن صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا:

’تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے

خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے

عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں

تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے‘

انہوں نے کہاکہ یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انکا کہنا تھاکہ ہماری سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے اور اس صلاحیت کو مکمل طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں اپنا کردار ادا کریں۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کا پہلا منرل سمٹ پاکستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے، ہم ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط اور غیر ضروری التواء سے بچا جا سکے گا۔

فوجی سربراہ کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں موجود کان کنی کے وسیع تر مواقع ہیں جو کہ مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیر لائے جائیں گے، آرمی چیف نے امید کے دامن کو تھامے رکھنے اور اللہ رب العزت پر یقین و ایمان رکھنے پر زور دیا اور قران کریم کے سورہِ بقرہ کی آیت ۱۵۵ اور ۱۵۶ کی تلاوت کی جس کا ترجمہ ہے:

’اور ہم ضرور تمہیں خوف اور بھوک اور جان و مال و ثمرات سے آزمائیں گے۔ اُن پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں؛ بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور ہمیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل