پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا، الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
فواد چودھری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا،آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔
ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائیگی ، بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2023
یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کو منشی کہنے پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے میں فواد چودھری کو گرفتار بھی کیا گیا، بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی تھی اور ریمارکس دیے تھے کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
تاہم اب فواد چودھری نے ایک بار پھر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔