پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے شیڈول پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا گروپ وہی رہے گا، گزشتہ شیڈول کے مطابق حریف ٹیموں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف میچز کے دن تبدیل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
نئے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 12 اکتوبر کو ہونے والا میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں شیڈول کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی کرٹ ٹیمیں 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ابھی تک نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور خیال کیا جارہا ہے کہ جلد ہی آئی سی سی کی جانب سے ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب
یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں قائم کمیٹی بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 8 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔