کوئٹہ: 24 گھنٹوں میں ایک ہی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تیسرے پولیس اہلکار کا قتل

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج ایک اور پولیس اہلکار کو ہزارہ ٹاؤن سے پولیس لائن جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق،بے نظیر پل پر دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا ہے۔ محمد جواد نامی پولیس کانسٹیبل ہزارہ ٹاؤن سے پولیس لائن ڈیوٹی پہ جارہا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے اسے فائرنگ کرکے شہیدکردیا ہے۔

پولیس کانسٹیبل جواد پر جان لیوا فائرنگ کے بعد نا معلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مقتول پولیس کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

واضح رہے کہ نواں کلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو بھی نامعلوم دہشت گردوں نے گزشتہ روز قتل کردیا تھا۔

تینوں مقتول پولیس اہلکاروں کاتعلق کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے، تاہم اب تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لای جاسکی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘