آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم اور شاہین شاہ کی ترقی

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی ترقی ہو گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے بیٹر جوروٹ نے ایک درجہ ترقی پائی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 2 درجے ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر قبضہ کر لیا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے بیٹر مارنس لبوشین کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، ان کی بھی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پربراجمان ہو گئے ہیں۔ جبکہ قومی ٹیم کے کا کھلاڑی سعود شکیل کا 15 واں اور عبداللہ شفیق کا 21 واں نمبر ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 3 درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جیمزاینڈرسن 8 نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ان کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

مچل اسٹارک نے ایک درجہ ترقی پائی ہے اور وہ 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے کرس ووکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 درجے ترقی پائی ہے اور 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp