بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ: ’ آرمی چیف کے نام کی تختی بھی لگا دیں‘

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا افتتاح کردیا، اس منصوبے پر کام کا آغاز 14 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا جو 31 جولائی کو مکمل ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف کی سپورٹ نہ ہوتی تو یہ کام مکمل نہ ہوتا۔ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔

وزیراعظم کے آرمی چیف سے متعلق بیان کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر صارفین کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔

بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینے پر علی رضا نامی صارف نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آرمی چیف نہ ہوتے تو آپ کا کوئی کام بھی مکمل نہ ہوتا۔

اجمل نامی صارف نے لکھا کہ منصوبے کے ساتھ آرمی چیف کے نام کی تختی بھی لگا دیں۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ شہباز شریف کا بس چلے تو کہیں کہ میری سانسیں چلنے میں بھی آرمی چیف عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔

https://twitter.com/S_I_B_PK/status/1686997636690407424?s=20

فرخ نامی صارف نے کہا کہ اگر آرمی چیف نہ ہوتے تو شہباز شریف بھی نہ ہوتے۔

ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مفاد عامہ کی غرض سے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار پر روشنی ڈالے گا؟

https://twitter.com/UVology/status/1687061034656243712?s=20

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp