مریم نواز کی سیاسی حکمت عملی، پنجاب کے تمام اضلاع سے خواتین کوآرڈی نیٹرز کا تقرر

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں خواتین یوتھ کوآرڈی نیٹرز کا تقرر کر دیا ہے۔ لیگی سینیئر نائب صدر نے نومنتخب کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کر دیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر حقیقی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔

ضلعی کوآرڈینیٹر خواتین نے کہا کہ سیاسی افق پر ن لیگ کی خواتین سیاسی رہنما آب و تاب سے چمک رہی ہیں۔ آج مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں پارٹی کی کوآرڈی نیٹر مقرر کر کے سیاست میں خواتین کی اہمیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔

خواتین کوارڈینیٹرز کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پرکوآرڈی نیٹر مقرر کرنے سے اضلاع میں خواتین کو فعال کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔

تقریب کے اختتام پر مریم نواز نے 36 اضلاع سےمنتخب ہونے والی کوآرڈی نیٹرز میں تعیناتی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت