پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی شاندار پرفارمنس، اچھے مزاج اور کھلاڑیوں کے ساتھ نرم رویے کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے سراہے جاتے ہیں۔
بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ’جلدی کرو مجھے نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے‘۔
بابر اعظم کی اس ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے اور وہ خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔
سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے لکھا کہ بابر اعظم صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ جلدی کریں مجھے نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے، اور نماز ہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔
Babar Azam asking the reporters to hurry up as he has to go for prayers. The key to his success Ma Shaa Allah ❤️ #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/MbHysWLVFW
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 7, 2023
ایک صارف نے بابر اعظم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کی کامیابی کا راز نماز ہی ہے۔
Secret for Babar's success https://t.co/oOTltY8HkM
— Amree Ameer🇱🇰🇵🇸 (@AmryAmeer2) August 8, 2023
عبدالاحد نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بڑے اسٹار ہیں، آپ کے پاس اچھی شخصیت ہے اور پھر بھی کہتے ہیں کہ مجھے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اسی سے مزید مانگنا چاہیے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بیٹنگ بھی ٹھیک ہی کر لیتے ہیں۔
I dont usually post a lot about babar, but this is what means the most to me. No matter how big of a star you are, an absolutely breathtaking personality you have, you still say I have to thank Allah for it and ask him for more. Batting bhi theek he kr leta hai waise https://t.co/bFlcNDuEA2
— عبد الاحد سعيد (@TheBrownEddy) August 7, 2023
عمیر نامی صارف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا اثر ہے۔ کیونکہ وہ بھی پریکٹس سیشن یا میچز کے دوران نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ اور ان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
Rizwan effects ❤️ https://t.co/CPZlZjqvBv
— umair (@xdselenophile) August 7, 2023
بابر اعظم کے ایک مداح نے کہا کہ میرا کپتان نماز پڑھنے میں مستقل مزاج ہے۔
This is my Babar , consistent in performing Salah ❤️ https://t.co/aDVKk9h4qc
— 🇵🇸🍁 (@jeemaininsaan) August 7, 2023
واضح رہے لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں بابراعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سینچری بنالی ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سینچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔