لاہور میں ایک پولیس کانسٹیبل نے کباڑیے سے مل کر تھانے کے باہر سے 40 موٹر سائیکلیں چوری کروا دیں، چوری شدہ موٹر سائیکلیں ہربنس پورہ کے گودام سے برآمد کر لی گئیں۔
لاہور تھانہ ڈیفنس کے حکام نے بتایا ہے کہ، پولیس نے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تھانہ ڈیفنس سی کے باہر رکھی تھیں تاکہ انہیں ان کے اصل مالکان تک پہنچایا جائے لیکن ان میں سے اچانک 40 موٹر سائیکلیں غائب ہو گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ کے باہر سے غائب ہونے والی 40 موٹر سائیکلوں کے حوالے سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ پولیس کانسٹیبل الیاس نے اکرم نامی کباڑیے سے مل کر موٹر سائیکلیں غائب کروا دی ہیں۔
زید تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ کانسٹیبل الیاس نے اکرم نامی کباڑے سے مل کر واردات کی، جن سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تمام موٹر سائیکلیں ہربنس پورہ کے ایک گودام میں رکھی گئی ہیں جہاں پر پولیس نے چھاپہ مار کر تمام موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
ہربنس پورہ پولیس نے کانسٹیبل الیاس اور اکرم کباڑے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل الیاس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔