کراچی ضمنی انتخابات: 158 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے نو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شرکت کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

کراچی این اے 241 میں تمام 24 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے، جب کہ این اے 242 میں 19 فارم جمع ہوئے، تمام درست قرار دیے گئے۔

این اے 243 میں 15 امیدواروں کے کاغذات درست، 2 کو مسترد کیا گیا، این اے 244 میں تمام 18 امیدواروں کے فارم منظور کیے گئے۔

این اے 247 میں 21 فارم منظور اور 1 کو مسترد کردیا گیا، جب کہ این اے 250 میں تمام 19 کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا گیا۔

کمال این اے 252 میں ہوا جہاں تمام 24 فارم منظور کر لیے گئے، دوسری طرف این اے 254 میں 23 فارم میں سے 20 کو منظور اور 3 کو مسترد کردیا گیا۔

این اے 256 میں تمام 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا گیا۔

16 فروری تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے۔

اعتراضات پر فیصلوں کی آخری تاریخ 20 فروری ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور آزاد حیثیت میں حصہ لینے والوں سمیت 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘