نجی معلومات لیک: اداکارہ صرحا اصغر کی میڈیا پر تنقید

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اداکارہ صرحا اصغر کے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عاصم نامی شخص نے اداکارہ کا پیچھا کیا، آوازیں کسنے لگا اور ان کو ہراساں بھی کیا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی۔

لیکن اداکارہ صرحا اصغر نجی معلومات عام کرنے پر میڈیا پر برس پڑیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لوگ مجھے پیغام بھیجنا بند کریں، اپنئ ریٹنگز کے لیے مجھے اور میرے شوہر کو کال کر کے انٹرویو کا کہتے ہوئے ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام نیوز چینلز کو بھی شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس واقعے کے ساتھ میری نجی معلومات بھی عام کر دیں، ہم بالکل ٹھیک ہیں الحمد اللہ۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے ساتھ  یہ نا مناسب واقعہ یکم اگست کو پیش آیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر عمرمرتضی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے جایا گیا لیکن صرحا اصغر کی عدم دلچسپی کی ِبنا پر ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت