پاکستانی سیاست میں اس وقت ہلچل پیدا ہوگئی جب یک دم بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو حکومت اور حزب اختلاف کی آمادگی سے نگران وزیراعظم کے لیے چنا گیا۔ یوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی دوسری سیاسی شخصیت انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم بن گئے۔
انوار الحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم اعظم بنتے ہی ایکس نامی سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے انوار الحق کے نام سے منسوب اکاوئنٹ سے پوسٹ کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس پوسٹ میں صارف نگران وزیراعظم بننے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’پاکستان کے حق میں بہتر فیصلہ کرنے کی کوشش کروں گا‘۔
کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہی نو منتخب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پوسٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اکاؤنٹ ان کا نہیں۔
بات کی جائے اگر اس فیک اکاوئنٹ کی تو یہ اکاوئنٹ جولائی 2020 میں بنایا گیا جس کو مجموعی طور پر 2659 افراد فالو کر رہے ہیں، جن میں صحافت کا بڑا نام عاصمہ شیرازی بھی شامل ہیں۔
اس اکاؤنٹ سے پچھلے 3 گھنٹوں سے پوسٹ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بتدریج اس اکاؤنٹ کے فالوورز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انوار الحق کاکڑ کا آفیشل اکاوئنٹ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ یہ اکاؤنٹ جولائی 2016 میں بنا جب کہ اس پر ان کو 4 لاکھ سے زائد افراد فالو کر رہے ہیں۔