فیصل آباد کا پرویز شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کیسے بنا؟

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نصرت فتح علی خان  نے اپنے فنی سفر کا آغاز15 برس کی عمر میں  فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع دربار لسوڑی شاہ پر اپنے والد کے چہلم پر قوالی سے کیا تھا۔

ان کی پہلی ریکارڈنگ کرنے کا اعزاز بھی فیصل آباد میں قائم برصغیر کے مشہور ریکارڈنگ اسٹوڈیو رحمت گرامو فون ہاؤس کو حاصل ہے  جہاں سے  ان کی قوالیوں کے 100 سے زائد والیم ریلیز ہوئے۔

انہوں نے سنہ 1990 میں برطانوی موسیقار پیٹر گیبرئیل کے ساتھ مل کر  پہلے ‘دم مست قلندر  مست مست ‘کا ورلڈ فیوژن متعارف کروایا اور پھر 1995ء میں ہالی ووڈ کی فلم ‘ڈیڈ مین واکنگ ‘ کی موسیقی تخلیق  کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔

نصرت فتح علی خان نے نہ صرف زوال پذیر فنِ قوالی کو زندہ کیا بلکہ مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے لافانی دھنیں تخلیق کر کے اس فن کو مغربی دنیا میں بھی مقبول کیا۔

فنِ قوالی اور کلاسیکی موسیقی کو نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے استاد نصرت فتح علی خان 16اگست 1997ء کو محض 48 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

نصرت فتح علی خان کے 25 سالہ فنی کیریئر میں برطانوی ریکارڈنگ کمپنی او ایس اے برمنگھم نے ان کے 125 آڈیو البم ریلیز کیے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی میوزک کمپنیوں ریئل ورلڈ ریکارڈز، ورجن میوزک، اوکورا، ورلڈ میوزک نیٹ ورک، شناچی، نیسنٹ، امریکن ریکارڈز،ای ایم آئی عربیہ اور فرانس نے بھی ان کے متعدد البم ریلیز کیے۔ مزید برآں انہوں نے ہالی ووڈ کی 3 اور بالی ووڈ کی 6 فلموں کے لیے موسیقی بھی ترتیب دی۔

نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں سنہ 1987 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سنہ 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک پرائز جبکہ سنہ 1996 میں مونٹریال ورلڈ فلم فیسٹیول میں  ‘گراں پری ڈیس امریکس’ ایوارڈ سے نواز گیا۔ اسی سال انہیں جاپان میں فاکوکا ایشین کلچر پرائز کی طرف سے بھی آرٹس اینڈ کلچر پرائز دیا گیا۔

نصرت فتح علی خان کو سنہ 2005 میں یو کے ایشین میوزک ایوارڈز میں ‘لیجنڈز’ ایوارڈ دیا گیا جبکہ ٹائم میگزین نے نومبر 2006 کے شمارے ‘ایشیائی ہیروز کے 60 سال’ میں انہیں گزشتہ 60 سالوں میں سرفہرست 12 فنکاروں اور مفکرین میں شامل کیا۔

اگست 2010 ء میں انہیں سی این این کی گزشتہ 50 سالوں کے 20 سب سے مشہور موسیقاروں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

آج ان کی وفات کو 26 برس گزر چکے ہیں لیکن انہیں ملنے والے اعزازات کا سلسلہ اب  بھی جاری ہے۔ بعد ازمرگ بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی  بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان  کی  مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت