پاکستان کا مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان  نے مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں،کوئلے سے بجلی کی پیداوار  4 گنا بڑھائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے پاس ایل این جی سے بجلی بنانے والے دنیا کے چند بہترین پلانٹس ہیں لیکن ہمارے پاس انہیں چلانے کے لیے گیس نہیں ۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار کا ایک تہائی حصہ قدرتی گیس سے بنتا ہے جس کی قلت کی وجہ سے گزشتہ برس ملک کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مقامی کوئلے سے بجلی بنانے کی  صلایت میں چار گنا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور آئندہ برسوں میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر نہیں لگائے جائیں گے ،سوال صرف یہ نہیں کہ آپ سستی توانائی پیدا کریں بلکہ مقامی ذرائع سے بنانا بھی انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قابل بھروسہ بجلی فراہم کرنے کے لیے کوئلے کی طرف جانے کا منصوبہ مؤثر ڈی کاربنائزیشن کی حکمت عملیوں کے مسودے میں چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعدشدید اقتصادی بحران اور ایل این جی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےپاکستان کے لیے ایل این جی قابل خرید نہیں رہی، ایل این جی طویل المدتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے، اقتصادی بحران سے نبرد آزما  پاکستان خود کو جیوپولیٹیکل دھچکے سے بچانا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نئے بجلی گھروں کی تعمیر کا انحصار سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر ہے۔چین اور جاپان کے مالیاتی ادارے  مغربی ممالک اور رضاکاروں کے دباؤ کے باعث فوسل فیول کے منصوبوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی