’کراچی میں موبائل چھیننے کے لیے نوجوان کو دل پر گولی مار دی‘

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ کی نشاندہی کرنے والوں کے مطابق نوجوان سے موبائل چھیننے کے لیے ڈاکوؤں نے اسے دل پر گولی مار دی۔

دلخراش معاملے کی تفصیل ٹائم لائنز پر بیان کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے موبائل چھینتے ہوئے فائرنگ کی جس سے گولی جواں سال فہد کو دل پر لگی جو مہلک ثابت ہوئی۔

حارث ممتاز کے مطابق فہد فیڈرل بی ایریا میں ایک کلینک پر ملازمت کرتے تھے۔ یہاں سے چھٹی کرنے کے بعد وہ موٹرسائیکل رائیڈ شیئرنگ سروس بائیکیا کے ساتھ کام کرتے۔

طویل عرصے سے بدامنی کا شکار کراچی میں موبائل، موٹرسائیکل، گاڑیوں اور خواتین سے پرس چھیننے کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔

ان واقعات میں نامعلوم ڈاکو مزاحمت پر یا اشتعال میں آ کر جہاں مختلف مردوخواتین کو قیمتی املاک سے محروم کرتے ہیں وہیں کئی واقعات میں بےرحمی سے ان کی جان بھی لے لیتے ہیں۔

آزاد ذرائع سے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کراچی میں 88 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان کھو چکے ہیں۔

کراچی میں جاری خون کی یہ ہولی 15 برس سے سندھ کی حکمراں جامعت پیپلزپارٹی اور پولیس پر مسلسل تنقید کی وجہ بھی بنتی ہے لیکن اس میں مستقل بہتری دکھائی نہیں دیتی۔

اسی دوران پولیس کی جانب سے شہر کے کسی نا کسی حصے میں ڈاکوؤں سے مقابلوں کی تفصیل بھی رپورٹ کی جاتی ہے۔

کراچی میں لاقانونیت اور ڈاکو راج عام ہونے نے شہر کے نام کو بدامنی کا متبادل بنا دیا ہے۔ ملک کے کسی دوسرے شہر میں بھی کوئی جرائم کی واردات ہو تو اسے کراچی سے ہی تشبیہہ دی جاتی ہے۔

کراچی کے باسیوں کو مستقل ڈاکوؤں اور چوروں کا سامنا رہا تو شہریوں کی جانب سے جوابی طور پر اسلحہ کا استعمال بھی بڑھتا محسوس ہوتا ہے۔

سوشل ٹائم لائنز پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں مختلف شہریوں اپنے دفاع کے لیے ڈکیتوں پر فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان واقعات میں سے کئی میں ڈاکوؤں کے ہلاک وزخمی ہونے کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل