بحری امن مشق 2023 کراچی میں اختتام پذیر

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے. وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر، سیکٹری دفاع، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ بھی تقریب میں شریک تھے۔

 

مشق امن 23 کی اختتامی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔ بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

ہر دو سال بعد پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی اس امن مشق کا مقصد سمندروں کو مثبت انسانی سرگرمیوں کے لیے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کرنا ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج کو مدعو کیا جاتا ہے۔

آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا