لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹرحسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب پولیس سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بیرسٹرحسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اگر حسان نیازی پولیس کی تحویل میں تو قانون کے مطابق متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پولیس سمیت دیگر فریق آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔

تحریری حکم کے مطابق سرکاری وکیل کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حسان نیازی فریقین کے تحویل میں ہے تو 18اگست کو عدالت پیش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاریخی جناح ہاؤس پر حملے سے متعلق ایک مقدمے میں عمران خان کی دو بہنوں اور بھانجے بیرسٹر حسن نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

لاہور میں واقع کور کمانڈر ہاؤس، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے پارٹی سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے ایک ہجوم نے ہنگامہ آرائی کے بعد نذر آتش کر دیا تھا۔

9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے اور ساتھ ہی ہنگامے بھی ہوئے۔

ان ہنگاموں کے دوران راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹر سمیت درجنوں فوجی تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا یا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی سینکڑوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟